پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم

اتوار 19 جنوری 2025 13:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء) پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ،دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ،ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :