Live Updates

اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں

پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو

muhammad ali محمد علی منگل 20 مئی 2025 00:09

اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) فیصل واوڈا نے پاکستان میں اس وقت صرف عمران خان اور بلاول بھٹو کو لیڈر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔

عمران خان، نواز شریف، آصف زرداری سب محب وطن ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن کردار مثالی رہا۔ عظمٰی بخاری کی جانب سے نواز شریف کو بھارت کیخلاف حالیہ ملٹری آپریشن کا کریڈٹ دیے جانے پر بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے، یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے پورے ملک کو متحد رکھا، پاکستان کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سر پیر نہیں۔ میری خواہش تھی کہ ملاقات ہوتی لیکن ملاقات نہیں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک لیڈرشپ کوالٹی دکھائی۔

پورا پاکستان ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے، شہبازشریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو لیڈرشپ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پنجاب حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے، کوئی بیان نہیں آیا، پی ٹی آئی کے اندر بھی غیرسنجیدہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں۔ پاک بھارت جنگ کے دوران تمام سیاستدانوں نے بھی اچھا کام کیا۔ نوازشریف نے جنگ کے دوران خاموشی اختیار کئے رکھی، مریم نواز نے اپنے والد کو آپریشن اور جہاز کا کریڈٹ دے دیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات