
آئی سی سی: بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر پراسیکیوٹر کریم خان نے رخصت لے لی
یو این
منگل 20 مئی 2025
01:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان بے ضابطگی کے الزامات پر اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے کے بعد رخصت پر چلے گئے ہیں جن کی ذمہ داریاں نائب پراسیکیوٹر نزہت شمیم خان اور مامے مانڈیائے نیانگ نے سنبھال لی ہیں۔
پراسیکیوٹر کریم خان نے 16 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے داخلی نگرانی کے ادارے (او آئی او ایس) کی جانب سے اپنے خلاف شروع کی جانے والی تحقیقات کے دوران عارضی طور پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔
کریم خان پر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے 'آئی سی سی' کی گورننگ باڈی نے 'او آئی او ایس' کو درخواست دی تھی۔
(جاری ہے)
اگرچہ ایسے معاملات کو 'آئی سی سی' میں غیرجانبدارانہ نگرانی کے طریقہ کار کے ذریعے دیکھا جاتا ہے لیکن الزامات سے متعلقہ حالات اور ممکنہ اور مستقبل میں مفادات کے ٹکراؤ کے امکانات کے پیش نظر یہ معاملہ 'او آئی او ایس' کو بھیجا گیا ہے۔
غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقہ کار
'آئی سی سی' کے ریاستی فریقین کی اسمبلی کی صدارت نے کہا ہے کہ ان تحقیقات کا مقصد غیرجانبدارانہ اور شفاف طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔
تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد روم معاہدے اور عدالت کے قانونی فریم ورک کے تحت شفاف انداز میں آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ کریم کے خلاف تحقیقات میں پوری طرح تعاون کرے گا اور اس معاملے میں تمام متعلقہ لوگوں کی نجی زندگی اور حقوق کے ساتھ 'او آئی او ایس' کی تحقیقاتی دیانت کو تحفظ دینا ضروری ہے۔
'کام جاری رہے گا'
نزہت شمیم اور مامے نیانگ نے پراسیکیوٹر کے دفتر کی تمام سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اہمیت کو واضح کیا ہے جن میں انتہائی سنگین جرائم بشمول نسل کشی، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور جارحیت کے جرائم کی تحقیقات اور ان پر قانونی کارروائی بھی شامل ہیں۔
دونوں نے واضح کیا ہے کہ تمام معاملات اور مقدمات میں خودمختاری اور غیرجانبداری کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
'آئی سی سی' کے خلاف پابندیاں
'آئی سی سی' کے پراسیکیوٹر ایسے حساس وقت میں رخصت پر گئے ہیں جب عدالت افغانستان، جمہوریہ کانگو، لیبیا، سوڈان (ڈارفر) اور یوکرین سمیت کئی مسلح تنازعات کے تناظر میں متعدد تحقیقاتی اور قانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں عدالت نے اسرائیل کے وزیراعظم اور اس وقت کے فوجی سربراہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے جس کے بعد امریکہ نے عدالت کے خلاف تادیبی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پراسیکیوٹر کریم خان بھی ان پابندیوں کی زد میں آئے جن کے بارے میں اعلان کیا گیا کہ انہیں امریکہ آنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔عدالت اور اقوام متحدہ کا تعلق
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) قانونی طور پر اقوام متحدہ سے منسلک نہیں بلکہ ایک آزاد ادارہ ہے تاہم اس کے قیام کی توثیق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کی تھی اور یہ تعاون کے ایک فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک آئی سی سی کے رکن نہیں ہیں تاہم یہ عدالت اپنے کسی رکن ملک کے علاقے میں اپنے کسی رکن ملک کے فرد یا ایسے ملک کی جانب سے مبینہ جرائم کی تحقیقات اور اس بارے میں مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے جس نے اس کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہو۔
مزید اہم خبریں
-
امدادی کٹوتیوں کے دوران جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی شروع
-
آئی سی سی: بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر پراسیکیوٹر کریم خان نے رخصت لے لی
-
غزہ میں امداد کی بحالی خوش آئند لیکن مقدار انتہائی ناکافی، ٹام فلیچر
-
اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل بحال کرنے کے لیے یو این سے رابطہ
-
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی
-
اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں
-
وباء کے دنوں میں ہیرو بن کر ابھرنے والوں کی عالمی رہنماؤں سے توقعات
-
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں
-
یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے
-
کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.