
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں
میری خواہش تھی کہ ملاقات ہوتی لیکن ملاقات نہیں ہوئی، شہبازشریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے۔سینئر سیاسی رہنماء فیصل واوڈا کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 19 مئی 2025
23:51

(جاری ہے)
پنجاب حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے، کوئی بیان نہیں آیا، پی ٹی آئی کے اندر بھی غیرسنجیدہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں۔
پاک بھارت جنگ کے دوران تمام سیاستدانوں نے بھی اچھا کام کیا۔ نوازشریف نے جنگ کے دوران خاموشی اختیار کئے رکھی، مریم نواز نے اپنے والد کو آپریشن اور جہاز کا کریڈٹ دے دیا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا،دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاکستان نیوی کے چاق چوبند اور نڈر، بہادر افسران اور قوم کے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے ، بری ، فضائی اور بحری افواج کے درمیان چولی دامن کا ساتھ تھا، ہے اور رہے گا، اس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ جس طریقے سے بری فوج نے الفتح میزائلوں کے ذریعے اور دوسرے فوجی ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائی فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک دشمن یاد رکھے گا، اسی طریقے سے ہماری بحری فوج کی بھی تیاری ویسی ہی تھی جس طرح بری اور فضائی افواج کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل بحال کرنے کے لیے یو این سے رابطہ
-
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی
-
اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں
-
وباء کے دنوں میں ہیرو بن کر ابھرنے والوں کی عالمی رہنماؤں سے توقعات
-
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں
-
یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے
-
کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی
-
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے
-
غزہ کے بچوں کے سامنے ہر طرف سے فقط موت، یونیسیف
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.