Live Updates

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ نے دشمن کے ٹھکانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا، دشمن کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک یاد رکھے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مئی 2025 00:12

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 مئی 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائےگی، پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ نے دشمن کے ٹھکانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، ہم تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، ہم پر جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو دشمن ہمیں تیار پائے گا۔

اس امتحان کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل طور پر فعال رہیں، پاکستان قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

پاک افواج کے دوران چولی دامن کا ساتھ تھا ہے اور رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ نے دشمن کے ٹھکانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا، دشمن کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک یاد رکھے گا۔

نیوزایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا، دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاکستان نیوی کے چاق چوبند اور نڈر، بہادر افسران اور قوم کے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے ، بری ، فضائی اور بحری افواج کے درمیان چولی دامن کا ساتھ تھا، ہے اور رہے گا، اس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ جس طریقے سے بری فوج نے الفتح میزائلوں کے ذریعے اور دوسرے فوجی ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائی فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک دشمن یاد رکھے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات