
پہلے کبھی جھکے تھے اور نہ آئندہ جھکیں گے،ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستان میں سب سے اہم چیز اس کا عزم اور طاقت ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا چائنہ میڈیا گروپ سی جی این ٹی کو انٹرویو
فیصل علوی
منگل 20 مئی 2025
10:40

(جاری ہے)
۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے اہم چیز اس کا عزم اور طاقت ہے۔
ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی ہے تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی کردار ادا کرتی ہے۔دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویڑن بھی بڑا ہے لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نہ تو پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے۔ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل ہیںبہت سارے مسائل سے دنیا نبردآزما ہے۔ کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلا جواز، جھوٹے بیانیے اور بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے؟ کیا پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے؟۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ملک ہیں۔پاکستان اور چین دونوں کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ لوگوں کی خوشحالی ہمیشہ امن و استحکم سے آتی ہے۔ پاکستان اور چین دونوں خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان اور چین دو ذمہ دار ریاستیں ہیں جن کی پہلی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے۔دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے لیکن ہم اسے شکست دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو آپ کو فتح نہیں امن کی خوشی مناتے لوگ نظر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی ہم عاجزی کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن پسند ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ملک کیسے دوڑتا ہوا ترقی کے منازل طے کرے گا،انشااللہ۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.