تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری کو ہوگی

تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ جواد نقوی صدارت کریں گے

منگل 21 جنوری 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام جامعہ عرو الوثقی میں تکریم شہدائے مقاومت کے عنوان سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں علمائے کرام، زعمائے ملت اور مختلف قائدین اظہار خیال کریں گے۔ تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔ کانفرنس میں مقررین شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحیی سنوار، اسماعیل ہانیہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :