پنجاب یونیورسٹی کا یونیورسٹیز رینکنگ میں ایک اور اعزاز،ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں 3مضامین میں اول نمبر قرار

بدھ 22 جنوری 2025 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) پنجاب یونیورسٹی کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے مضامین کے اعتبار سے رینکنگ میں پاکستان میں 3مضامین ایجوکیشن، سائیکالوجی اور سوشل سائنسز میں اول نمبر قرار دے دیا گیا۔مضامین کے اعتبار سے اعلان کردہ رینکنگ میں پاکستانی اعلی تعلیمی اداروں کو 8مضامین میں درجہ دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کسی بھی دیگر یونیورسٹی کو تین مضامین میں اول قرار نہیں دیا گیا۔

اس عالمی اعزاز پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین اور طلبا کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ کو بہتر بنانا موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں کامیابی پر یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔