15 پر غیر ضروری کال سے گریز کریں، ڈی ایس پی سمبڑیال

جمعرات 23 جنوری 2025 10:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ نے کہا ہے کہ 15 پر غیر ضروری کال سے گریز کریں اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی کال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 15 پر کی گئی غیر ضروری کال کسی اور کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے،15 ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن پر غیرضروری اور جھوٹی کال کرنے پر آپ کو کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑھ سکتا ہے،15 کی اہمیت کو جانیے ،غیر ضروری کال سے پرہیز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔