
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
ہفتہ 12 جولائی 2025 22:50

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ اب بھی نجی ہسپتالوں میں جاری ہے اور 93 لاکھ افراد فیلڈ ہسپتالوں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
لاہوریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ کے لیے بڑا لیڈی ولنگٹن ہسپتال بین الاقوامی معیار کے مطابق ازسرِنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ صحت مریم نواز کا پہلا اور بنیادی فوکس ہے۔ نواز شریف کارڈیک اسپتال سرگودھا، کینسر ہسپتال اور فیلڈ اسپتال جیسے منصوبے حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں بھی اب فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کیا جانے والا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گلی محلے میں سیوریج ڈالنا ممکن نہیں، لیکن انتظامیہ پوری طرح متحرک رہی۔ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی ایچ اے حکومت پنجاب کے ماتحت نہیں، وہاں کا مسئلہ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست جانتی ہے،ہم ایم پی ایز کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب پہلے بھی نہیں دیا، اب بھی نہیں دیں گے۔وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ ہر فرد کو اپنی چھت میسر آئے۔عظمی بخاری نے زور دیا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو نشانہ بنانے والے عناصر دراصل ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ ریاست کو چاہیئے کہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے، ورنہ امن و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.