کراچی؛ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر تبدیل ہوگیا

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے

جمعہ 24 جنوری 2025 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر بدل گیا جب کہ درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی کا موسم ایک بار پھر بدل رہا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی میں آئندہ چندروز تک برقرار رہنے والے سرد موسم کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :