ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں حاملہ خاتون جاں بحق

جمعہ 24 جنوری 2025 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ روڑالہ روڈ کی حدود اڈہ نائیوالہ موڑ کے قریب گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں حاملہ خاتون ذکیہ بی بی زوجہ فرحت 277 سکنہ نائیوالہ موقع پر جا بحق ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔