ح*بلوچ نوجوانوں کا قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند ہے، بابر یوسفزئی

جمعہ 24 جنوری 2025 22:30

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2025ء) سیاسی و سماجی رہنماء بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کا قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ کچھ عناصر نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر ملک کے خلاف اکسانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ کوئی آزادی کی جنگ نہیں ہے، بلکہ یہ ڈالرز اور فارن فنڈنگ کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو باعزت روزگار سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ اس سے نوجوانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور وہ مثبت رول ماڈل بن سکیں گے۔اس کے علاوہ، حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو آگاہ کرے کہ وہ کس طرح اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح کام کر سکتے۔