سید میر غلام مصطفی شاہ کانئیر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 24 جنوری 2025 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نئیر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی بخاری ہاؤس اسلام آباد آمد،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے سید نئیر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی گئی۔