اوکاڑہ معروف برانڈ کے نام سے جعلی پتی تیارکرنے والا یونٹ پکڑا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2025 19:57

اوکاڑہ معروف برانڈ کے نام سے جعلی پتی تیارکرنے والا یونٹ پکڑا گیا
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2025ء) اوکاڑہ معروف برانڈ کے نام سے جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا الخیر سٹی 1 چک روڈ پر گھر میں قائم یونٹ پر چھاپہ، 297 کلو گرام جعلی چائے کی پتی ضبط کرلی گئی، جعل سازوں کیخلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایف آئی آر درج۔ اوکاڑہ معروف برانڈ کے نام سے جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے الخیر سٹی 1 چک روڈ پر گھر میں قائم یونٹ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

معروف برانڈ سے منسوب جعلی پتی اور گرین ٹی کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔چائے کی پتی کو پیک کرکے مارکیٹ میں مختلف کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ مالکان کیخلاف بغیر فوڈ لائسنس خوراک کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ جعلی پتی اور گرین ٹی کے سیمیل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی اور دھوکہ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کسی بھی غیر قانونی کام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :