فیصل آباد خام خشت کے ریٹ میں ایک100روپے کا اضافہ کر دیا

نیاریٹ یکم جنوری 2025سے نافذ العمل ہو گا،ریٹ کمیٹی کے سر براہ چوہدری اشرف گجر

اتوار 26 جنوری 2025 15:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)فیصل آباد انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن ضلع فیصل آباد کی ریٹ کمیٹی کے سر براہ چوہدری اشرف گجر اور رانا آصف صادق خاں نے تمام روڈ سیکٹرز کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز کی مشاورت سے خام خشت کے ریٹ میں ایک100روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔نیاریٹ یکم جنوری 2025سے نافذ العمل ہو گا ۔اس بات کا اعلان مرکزی دفتر ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر شہید جھنگ روڈ پر میٹنگ میں کیا گیا ۔

بھٹہ مزدوروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

چوہدری اشرف گجر اور رانا آصف صادق خاں نے کہا کہ بھٹہ مزدور کا انڈسٹری میں اہم رول ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ بھی مالکان کی ذمہ داری ہے۔بھٹہ مالک اپنے مزدوروں اور ان کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں ان کی خوشیوں اور دکھ درد میں بھی شریک ہوتے ہیں ۔بھٹہ مالکان اور مزدوروں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں اگر کسی مزدور کو نیا ریٹ کے مطابق کوئی شکائت ہو تو ان کے دروازے مزدوروں کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔وہ براہ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔خام خشت کے ریٹ میں اضافہ سے مزدوروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے سے زیادہ دلجمعی کے ساتھ اپنا کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :