/ تعلیم کے بغیر ترقی ادھوری ہے آج بھی کروڑوں بچے تعلیم سے محروم‘ والدین بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں‘ ہیں

لله* انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹس(آئی سی ایم ای) میں سالانہ ڈنر و صوفی نائٹ کی تقریب سے خطاب

اتوار 26 جنوری 2025 18:05

kملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2025ء)تحریک انصاف کے سنیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ادھوری ہے آج بھی کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اسی میں پاکستان اور ان کی خوشحالی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹس(آئی سی ایم ای) میں سالانہ ڈنر و صوفی نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی ایم اے وہ تعلیمی درسگاہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی بہترین تربیت بھی کر رہا ہے اور جنوبی پنجاب اور ملتان میں اکاؤنٹس کی معیاری تعلیم دے رہا ہے چیئرمین ملتان برانچ کونسل آئی سی ایم اے محمد سجاد آہیر نے کہا کہ ہمارا مشن پڑھا لکھا پاکستان ہے جس پر ہم دن رات کوشاں ہیں اور آج یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے سیکڑوں طلبہ پوری دنیا اور پاکستان میں بہترین عہدوں پر فائز ہیں اور اپنے کاروبار کر کے سینکڑوں لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اسی طرح پاکستان میں خوشحالی آئے گی جوائنٹ ڈائریکٹر آئی سی ایم اے ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ طلباء و طالبات کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی یہاں پر اکاؤنٹس کے اساتذہ کی بہترین ٹیم موجود ہے ان سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ہم طلبہ کی بہترین کریئر کونسلنگ بھی کرتے ہیں اور آگے بڑھنے کے تمام طریقے بھی بتاتے ہیں تقریب سے سابق چیئرمین وقاص خالد سیکرٹری ملتان برانچ کونسل محمد یوسف صدیقی، محمد شہباز ملک، آصف رفیق رجوانہ، سعد خان کانجو، جمشید بپی اور طلباء و طالبات نے خطاب کیا آخر میں بہترین کارکردگی پر طلباء و طالبات اور اساتذہ میں انعامات دیے گئے۔