ح*سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، محمد عظیم

اتوار 26 جنوری 2025 18:45

Cاوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2025ء) اوستہ محمد کے سماجی رہنما محمد عظیم اوستو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی کارکردگی قابل تحسین ہے جس طرح وہ اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور ایک مرتبہ پھر ہمیں سردار میر رستم خان جمالی صاحب کا ترقی یافتہ دور یاد آگیا انہوں نے بھی اپنے دور اقتدار میں اوستہ محمد میں تاریخی ترقیاتی کاموں کو سرانجام دیا سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے مختصر وقت میں اوستہ محمد سول ہسپتال میں ڈائیلائسسز ، ڈجیٹل ایکسرے ، آنکھوں کے علاج و آپریشن کے لئے فری کیمپ کا انعقاد عمل میں لانا خیر و بھلائی کے کام ہیں جوکہ انسان دوست، رحم دلی احساس انسانیت غریب پروری و عوامی مسائل حل کرنے کی دلیل ہے سردار زادہ میر فیصل خان جمالی صاحب اوستہ محمد کی ترقی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اللہ انکی ہمیشہ مدد فرمائیں آمین سردار صاحب سے گزارش و امید ہیکہ و امن و امان سمیت پانی و بجلی بحران پر بھی توجہ فرمائیں تاکہ عوام کو فوری رلیف فراہم ہو سکے۔