فیصل آبادموٹر سائیکل میں چادر پھنسے سے سڑک پر گرنے والی حاملہ خاتون گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق خاوند زخمی

پیر 27 جنوری 2025 17:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)فیصل ابادموٹر سائیکل میں چادر پھنسے سے سڑک پر گرنے والی حاملہ خاتون گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق خاوند زخمی ہو گیا،حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 277 گ ب کا رہائشی فرحت عباس اپنی اہلیہ ذکیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڑکانہ جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسے سے ذکیہ بی بی سڑک پر گر گئی اور پاس سے گزرنے والے گنے والی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے خاوند کو چوٹیں آئیں اطلاع پر تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہی-