
ْنیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پاکستان اسٹال کا افتتاح کردیا
پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،موجود سیاحتی مقامات یہاں کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں، گلبر خان
پیر 27 جنوری 2025 19:25
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے پاکستان پویلین میں موجود خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے سیاحتی ڈیسک کا دورہ بھی کیا جہاں ڈی جی کلچراینڈٹوراز م اتھارٹی تاشفین حیدر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کوخوش آمدید کہا اور خیبرپختونخوا میں سیاحت سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے خیبرپختونخوا میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں خیبرپختونخوا ڈیسک دورہ کرنے والے سیاحوں کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہاں کے سیاحتی مقامات پر بنائے گئے برائوشرزبھی پیش کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹریول شو میں آنے والے سرمایہ کاروں کو بھی صوبہ میں سیاحت کے شعبے میںکی جانے والی سرمایہ کاری ، انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز اور دیگر پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی جا رہی ہے ۔نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں ایک بار پھرپاکستان بہترین اسٹال کاایوارڈجیتنے میں کامیاب رہاجو کہ ملک کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جو پاکستان کی سیاحتی صلاحیت میں عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے اورصوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے سیاحت کو بطور انڈسٹری متعارف کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کی کامیاب نمائندگی یقیناً خطے کی عالمی سیاحتی نقشے پر شناخت کو مزید اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اسے ایک عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پرمضبوط کریگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا جن میں پاکستان کا اسٹال بھی شامل تھا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے عزم پر زور دیااور اسکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل اور سڑکوں کے نیٹ ورک میں نمایاں بہتری کا ذکر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.