الیکشن ٹربیونل نے این اے 118 میں حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

منگل 28 جنوری 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 118 میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔