ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں پی آئی سی میںتیسرے روز بھی احتجاج

بدھ 29 جنوری 2025 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث پی آئی سی کے آئوٹ ڈور اور ان ڈور میں علاج معالجہ تعطل کا شکار رہا جس کی وجہ سے علاج معالجے کے لئے آنے الے مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر اعجاز کھرل پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ڈاکٹر اعجاز کھرل کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔انتقامی کارروائی بند کرکے قصور واروں کی سزا تک احتجاج جاری رہے گا۔