نویں اور دسویں جماعت کےطلبہ سالانہ امتحانات کے سلسلے میں فارم 14 سے 19 فروری تک آن لائن جمع کروائیں، تعلیمی بورڈ حیدرآباد

جمعرات 30 جنوری 2025 17:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں داخلے کے لئے طلبہ کو 14سے 19 فروری تک آن لائن فارم جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر نویں اور دسویں جماعت کےطلبہ کو پابند بنائیں کہ وہ سالانہ امتحانات کے سلسلے میں اپنے امتحانی فارم 14 فروری سے 19 فروری تک آن لائن جمع کرائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون سائنس اور جنرل گروپ کی فیس 2710 روپے یو بی ایل بینک میں جمع کرائی جاسکے گی۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان فارم کی ہارڈ کاپیز 21 فروری تک بورڈ کو ارسال کریں۔ طلبہ کسی بھی قسم کی دشواری میں حیدرآباد بورڈ کی ویب سائٹ www.bise.edu.pk وزٹ کریں۔