مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،حاجی یعقوب خان

جمعرات 30 جنوری 2025 22:51

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومتوں کو جاتا ہے لیگی قیادت نے ہمیشہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی آج ملک بھرمیں جو بھی بڑے منصوبے مکمل ہوئے وہ بھی ن لیگ کے دور میں مکمل ہوئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 49 میں شیخ افتاب احمد کی زیر نگرانی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز ہو چکا ہے آج کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں ترقیاتی کام شروع نہ کیے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا سابق تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی کام نہیں کروائے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔\378