لورالائی ،تمام ٹرانسپورٹرز موٹر وہیکل آر ڈیننس کے پابند ہیں ، ایڈیشنل کمشنر و سیکرٹری آ ر ٹی اے

جمعرات 30 جنوری 2025 23:12

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) ایڈیشنل کمشنر و سیکرٹری آ ر ٹی اے منور حسن مگسی نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز موٹر وہیکل آر ڈیننس کے پابند ہیں اور لوڈینگ اور سپیڈ سے احتیاط کریں اس میں سب کی خیر ہے لائسنس ایکسپائر اور بغیر لائسنس ڈرائیور نہ ہوں اڈے پر صفائی ستھرائی ،ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں جرمانہ کرنے کا مقصد اصلاح ہے مشاورت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ، انجارج آر ٹی اے اسد خان ، ٹریفک انجارج محمد ہاشم کے علاوہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئی جس میں مختلف روٹس کے کرائے ، ، روڈ پرمٹ کی تجدید اور دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی زیر بحث لائی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر و سیکریٹری آر ٹی اے منور حسن مگسی نے مزید کہا کہ حکومت مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ، لورالائی میں بس ٹرمینل کی تعمیر مکمل ہے جسے جلد ٹرانسپورٹرز کے لئے الاٹ کیا جائے گا جس سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو جائے گا اور کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نیکہاکہ جو بھی گاڑی چالان کیا جاتا ہے اس کو فورا جمع کیا جائے اس میں کسی بھی ردو بدل کر نے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نیکہاکہ جو گاڑی جس ٹائم نکلتی ہے نکل سکتا ہے ٹائم کا کوئی قید نہیں ہیں اجلاس میں تمام اڈوں پر صفائی ستھرائی ، واش روم ، پانی ، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ و دیگر سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔