ایجوکیشن بہاولنگر میں ایڈیشنل گرانٹ کے نام پر 50 کروڑ روپے سے زائد مبینہ کرپشن کا معاملہ ،انٹی کرپشن ٹیم مبینہ کرپشن میں ملوث مرکزی کردار سابق سی ای او ایجوکیشن کو گرفتار کرلیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 1 فروری 2025 17:27

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) محکمہ ایجوکیشن بہاولنگر میں ایڈیشنل گرانٹ کے نام پر 50 کروڑ روپے سے زائد مبینہ کرپشن کا معاملہ ۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملہ میں مزید اہم پیشرفت ۔ انٹی کرپشن ٹیم مبینہ کرپشن میں ملوث مرکزی کردار سابق سی ای او ایجوکیشن کو گرفتار کرلیا۔ اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیا ہے انٹی کرپشن ٹیم نے سابق سی ای او ایجوکیشن ۔

بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسر۔ کلرک وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سابق سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے محکمہ تعلیم میں کرپشن پر نوٹس لیا تھا۔ نیب کی جانب سے بھی میگا کرپشن سکینڈل پر چھان بین کی جارہی ہے۔ سرکل آفیسر انٹی کرپشن اکرم زکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ضلع کے درجنوں سکولز کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔

50 کروڑ روپے سے زائد رقم کو ملی بھگت کے زریعے ہڑپ کرلی گئی۔ سابق سی ای او ایجوکیشن کی گرفتاری کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ محکمہ اکاؤنٹس سمیت دیگر ملوث افراد روپوش ہوگئے۔ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث افراد کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔