آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 فروری 2025 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور،شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ اور منڈی بہاوالدین میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور مطلع ابر آلود رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10اور زیادہ سے زیادہ 20سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب55رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 244فیصد رہی ۔ شہر کے مختلف علاقوں جن میں سی ای آ ئی پی آفس 334، سید مراتب علی روڈ 314،عسکری ٹین 304،پولو گراونڈ 366،فیز ایٹ ڈی ایچ اے پاور زون 303،یو ایس قونصلیٹ 299اور ہائیکنگ اینڈ مو نٹینی پر276ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔