جام محمد یوسف کی بارہویں برسی (کل) منائی جائے گی

ہفتہ 1 فروری 2025 22:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی بارہویں برسی کل 2 فروری (بروز اتوار) عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی بارویں برسی آج 2 فروری کومنائی جا رہی ہے۔جام محمد یوسف فروری 1954ء کو بلوچستان کے علاقہ بیلہ میں پیدا ہوئے وہ اپنے علاقہ سے متعدد مرتبہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

وہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور متعدد بار وفاقی و صوبائی وزیر بھی رہے۔جام یوسف 2 فروری 2013ء کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ ضلع لسبیلہ جے صدر مقام اوتھل میں جام یوسف مرحوم کے لیئے مولانا محمد رحیم طاہری کے مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد اوتھل میں دعائیہ تقریب ہوگی اس حوالے سے قرآن خوانی اور شام چار بجے دعا کرائی جائیگی اور لنگر عام کا بھی اہتمام جائے گا دعائیہ تقریب میں علاقائی معززین سیاسی و سماجی شخصیات اور جام گروپ کے سینئر رہنماؤں و کارکنان کو شرکت کریں گے۔ جب کہ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کے مختلف شہروں میں بھی برسی منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔