دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش منایا گیا

اتوار 2 فروری 2025 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی ارفع کریم فیصل آباد کے گائوں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں، غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر ارفع کریم نے صرف 9 سال کی عمر میں 2004 میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر سب کو حیران کر دیا۔

ان کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

ارفع کریم کی کامیابیوں کے اعزاز میں لائل پور میوزیم میں ان کی ذاتی اشیا ء نمائش کیلئے رکھی گئیں، جن میں وہ لیپ ٹاپ بھی شامل ہے جس پر انہوں نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن حاصل کی ان کے ذاتی نوٹس دستاویزات اور دیگر اشیا ء بھی میوزیم کا حصہ ہیں جنہیں دیکھ کر طلبہ میں بھی کچھ کر گزرنے کا جوش پیدا ہوتا ہے۔منتظمین کے مطابق ارفع کریم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا ء لائل پور میوزیم کا حصہ ہونا نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ دیکھنے والوں کے لئے مشعل راہ بھی ہے۔ارفع کریم 14 جنوری 2012 کو انتقال کر گئی تھیں۔