جامعہ پونچھ کے لاہور سے غائب ہونے والے ملازم اسامہ کا سراغ لگا لیاگیا

بہاولپور میں اسامہ شکیل کی موجودگی کی اطلاع، اسامہ شکیل کے والد بہاولپور روانہ ہو گئے

اتوار 2 فروری 2025 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء) معاشرے کے چوتھے ستون کی طاقت، جامعہ پونچھ کے لاہور سے غائب ہونے والے ملازم اسامہ شکیل بارے پنجاب پولیس نے سراغ لگا لیا، بہاولپور میں اسامہ شکیل کی موجودگی کی اطلاع، اسامہ شکیل کے والد بہاولپور روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے مطابق راولاکوٹ دریک سے تعلق رکھنے والے اسامہ شکیل بارے پرنٹ و سوشل میڈیا پر خبروں کی اشاعت اور میڈیا انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے اسامہ شکیل کی گمشدگی پر شائع خبر کے بعد لاہور پنجاب پولیس نے ایکشن لیا۔

وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا زاکر نے لاہور میں اسامہ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ دوسری جانب اسامہ کی والدہ نے بھی راولاکوٹ تھانے میں اسامہ کی گمشدگی اور مبینہ قتل کی درخواست جمع کرائی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ کچھ گھنٹوں میں یہ تمام قصہ کھل کر سامنے آ جائے گا کہ اسامہ بہاولپور کیوں گیا آخری دنوں میں اس کے تعلقات کن افراد کے ساتھ رہی گمشدگی تھی اغواہ یا کوئی اور منصوبہ بندی