سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام محمد یوسف (مرحوم) کی بارہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 2 فروری 2025 20:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء) لسبیلہ بھر کی طرح ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام محمد یوسف (مرحوم) کی بارہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی مرحوم جام میرمحمد یوسف کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا لنگر بھی تقسیم کیاگیا اور موحوم میر جام محمد یوسف کی لسبیلہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا روح السلام طاہریہ سجن آباد اوتھل کے طالبات میں جام گروپ کے رہنماوں کی جانب سے نقد انعامات بھی پیش کئے گئے اس موقع پر جام گروپ کے اقلیتی ضلعی رہنما ڈاکٹر تولا رام لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام خاندان نے لسبیلہ کی عوام سے ہمیشہ محبت کا رشتہ قائم کیا جام محمد یوسف کی بارہویں برسی کے موقع پر ہم انہیں خراج پیش کرتے ہیں جام میر محمد یوسف عالیانی نے بلوچستان کی عوام کی خدمت بہتر انداز میں کی اور انکی جدوجہد لسبیلہ کی بقاء کے لیے تاریخ سنگ میل ہے اور لسبیلہ کے لیے کئے گئے کام سب کے سامنے عیاں ہیں مرحوم نواب جام یوسف عالیانی ایک کہنہ مشق سیاست دان تھے انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمارے قائد نواب جام کمال عالیانی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کرعوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد اوتھل کے سرپرست اعلی محمد رحیم طاہری نے بھی مرحوم جام یوسف کی لسبیلہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا برسی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ چیرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی,سجام گروپ کے سینئر رہنمائوں قادر بخش جاموٹ حاجی عبدالستار جاموٹ ڈاکٹر تولا رام لاسی حسین علی جاموٹ ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی حاجی امام بخش دودا وڈیرہ اللہ رکھیہ جاموٹ موسی جاموٹ سیلم جاموٹ جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی کرشن لعل لاسی سمیت دیگر کثیر تعداد میں جام گروپ کے کارکنان و رہنماؤں نے شرکت کی۔