پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ،موٹروے کئی مقامات سے بند رکھی گئی

پیر 3 فروری 2025 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جس کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات سے بند رکھی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا۔حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔