افغانستان میں واحد پرتعیش ہوٹل سرینانے کابل میں خدمات روک دیں

پیر 3 فروری 2025 12:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)فغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کابل میں خدمات پیش کرنے والے بچ گئے واحد پر تعیش سرینا ہوٹل نے اپنے آپریشنز بند کر دیے ہیں۔ یہ آپریشنز ہفتے کے روز سے بند کیے گئے ۔اس ہوٹل کو طالبان کے زیر کنٹرول ایک کارپوریشن نے اپنے انتظام میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خوبصورت اور بین الاقوامی معیار کے حامل اس ہوٹل نے امریکی مہمانوں اور فوجی حکام کو پچھلے برسوں میں سب سے زیادہ خدمات فراہم کی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ ہوٹل دارالحکومت کے ڈان ٹان علاقے زرنگار پارک میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا آغاز 1945 میں کابل ہوٹل کے نام سے ہوا۔ تاہم پچھلے برسوں میں یہ سرینا ہوٹل انتظامیہ کے پاس تھا۔آغا خان نیٹ ورک نے 2005 میں اس کی تعمیر نو کی اور کینیڈا کے ایک آرکیٹیکیٹ رمیش کھوسلہ نے اسے ڈیزائن کیا۔ افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران اسے کئی بار نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے امریکہ کی مدد سے صدر بننے والے حامد کرزئی نے اس سرینا ہوٹل کا افتتاح کیا تھا۔ تاہم 2008 اور 2014 میں اس ہوٹل پر بڑے حملے ہوئے۔