ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کے احکامات کی روشنی میں پولیو مہم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے رینج بھر میں فیلڈ ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور سخت انتظامات

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 3 فروری 2025 17:38

نوابشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کے احکامات کی روشنی میں پولیو مہم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے رینج بھر میں فیلڈ ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پولیو اسٹاف کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

رینج کے ایس ایس پیز ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو کیمپس کو ذاتی طور پر وزٹ کریں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کو یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا مذید کہنا ہے کہ پیٹرولنگ ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی فیلڈ ٹیموں کو سیکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :