سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک پیچھے جارہا ہے، شبلی فراز

منگل 4 فروری 2025 20:33

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک پیچھے جارہا ہے، شبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آج یہاں ایسے کیس میں آئے جس میں موجود ہی نہیں تھے،ایسے کیسز وکلاء اور راہنماوں کو مصروف رکھنے اور ہراساں کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں،ملک 2 سال سے سیاسی عدم استحکام ہے جس کیوجہ سے ملک نہ صرف رکا ہوا ہے بلکہ پیچھے جارہا ہے،اگر جمہوریت ایک ایسا کنسپٹ ہوتا جس کی ضرورت نہیں تو پھر نارتھ کوریا، میانمار ،جیسے ملک خوشحال ہوتے،اگر ملک کو کوئی سسٹم آگے لیکر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے، جمہوریت جس میں مینڈیٹ چرایا نہ جائے،بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس سے سارا نزلہ فوج پر گر رہا ہے،کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ کے بغیر وہ ترقی حاصل نہیں کرسکتی جو عوام کیساتھ حاصل کرسکتی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے ،جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا ،احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، ہمیشہ احتجاج کے موقع پر لیڈرز اور کارکنان کو گرفتار کیا جاتا ہے ،ایسی گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :