پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کوہفتے میں72گھنٹے لازمی ڈیوٹی کرناہو گی

ایمرجنسی ،ہفتے میں 6دن چلنے والے شعبوں میں36گھنٹے کی معمول کی ڈیوٹی ہوگی ہفتے میں6دن والے شعبوں میں24اور12گھنٹے کی ایمرجنسی ڈیوٹی لازم ہو گی

منگل 4 فروری 2025 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے لئے ہفتے میں72گھنٹے لازمی ڈیوٹی کرنا ہو گی ۔محکمہ صحت نے سی پی ایس پی کے جولائی2023 کے نوٹیفکیشن پرعمل کافیصلہ کرلیا ہے ،ایمرجنسی اورہفتے میں 6دن چلنے والے شعبوں میں36گھنٹے کی معمول کی ڈیوٹی ہوگی،ہفتے میں6دن والے شعبوں میں24اور12گھنٹے کی ایمرجنسی ڈیوٹی لازم ہے ،ایمرجنسی نہ رکھنے والے شعبہ جات میں روزانہ 8اور 24 گھنٹے کی ایک کال پر ڈیوٹی لازم ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ 72گھنٹے ڈیوٹی پر ینگ ڈاکٹرز کے ایک چیپٹر نے بھی محکمہ صحت کی حمایت کر دی ،پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کے پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر پر عمل کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :