مقبوضہ کشمیر ،جیل میں نظر بند حریت رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

منگل 4 فروری 2025 20:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نظربند حریت رہنما مولانامحمد اقبال شیخ کی والدہ گزشتہ رات ضلع اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے باعث ڈپریشن اور ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔

(جاری ہے)

مولانا محمد اقبال شیخ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر ہیں۔دریں اثناء حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میںمولانامحمد اقبال شیخ سمیت سوگوار خاندان سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نظر بندی کی بھارتی حکام کی غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں کی مذمت کی ہے جن کی وجہ سے کشمیری مسلسل اذیت میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :