فورٹ عباس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف ریلیاں نکالی گئی اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے بازی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا

Amir Sultan عامر سلطان بدھ 5 فروری 2025 16:51

فورٹ عباس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) فورٹ عباس میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،شہریوں کی  بڑی تعداد میںشریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس میں بھی کشمیریوں عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جو جامع مسجد کے سے ختم نبوت تک کیا گیا ،  ریلی سے شرکاء ، نائب امیر ضلع عمر فاروق رامے اور قاری یار محمد صاحب نے خطاب کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں سے اسی طرح اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے انشاءاللہ ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر ظالمانہ قبضے سے آزاد ہوگا بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کئے گئے ظلم و ستم پر کسی صورت بھی  خاموش نہیں رہیں گے اور  کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔