بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد میں جناح آڈیٹوریم میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 5 فروری 2025 16:54

 نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد میں جناح آڈیٹوریم میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اس شاندار تقریب کا آغاز ڈاکٹر فریدہ شیخ، پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی زیر صدارت ریلی سے ہوا۔ پرجوش ریلی تمام فیکلٹی ممبران اور کیڈٹس پر مشتمل تھی جس کا آغاز بختاور کیڈٹ کالج کے مرکزی دروازے سے ہوا اور ریلی کشمیریوں سے یکجہتی کے پرجوش نعرے لگاتے ہوئے جناح آڈیٹوریم تک پہنچی۔

(جاری ہے)

محب وطن کیڈٹس نے کالج کے آڈیٹوریم میں اپنی پرجوش پرفارمنس  جس میں کیڈٹس نے تقاریر کے ذریعے کشمیریوں سے اپنی محبت اور جذباتی وابستگی کا اظہار کیا۔اسموقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کہا کہ کشمیری الگ نہیں بلکہ ہمارے وجود کا حصہ ہے انہوں نے کالج کے محب وطن کیڈٹس کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ سے آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیر میں خون بہہ رہا ہے جبکہ باقی دنیا دیگر مسائل میں مصروف ہے اب ہمیں کشمیر کی آزادی کی تحریکوں میں اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہے۔خطاب کے آخر میں پرنسپل نے کیڈٹس کی شرکت کو سراہا اور کیڈٹس کی تقاریر اور حب الوطنی کے گیتوں کی تعریف کی۔