بلو چستان کے شمالی علا قوں میں شدید سرد ی کی لہر برقرار ، کو ئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گر گیا

جمعرات 6 فروری 2025 11:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) بلو چستان کے شمالی علا قوں میں شدید سرد ی کی لہر برقرار ہے جبکہ کو ئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گر گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے اکثر علا قوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا صو بے کے کسی اضلاع میں آج بارش کا امکان نہیں ہے آج سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی8ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کو ئٹہ شہر میں یخ بستہ ہواوں کا راج ہے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوادر10،تربت9، جیونی12،سبی6،نوکنڈی کم سے کم چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :