ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک ،پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 6 فروری 2025 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پرہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی)04، پٹن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔جمعرات کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی13، زیارت منفی 07، گوپس ، قلات، کو ئٹہ منفی06، استور، کالام، سکردو منفی04، بگروٹ، مالم جبہ، ہنزہ منفی 03، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔