ٹی ڈی اے پی کے زیراہتمام سیمینار،لاڑکانہ ڈویژن میں امرود کی برآمد کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 6 فروری 2025 23:13

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں امرود پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد لاڑکانہ ڈویژن اور اس کے علاقے سے امرود کی برآمد کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس تقریب نے محکمہ زراعت سندھ امرود ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سندھ آبادگار بورڈ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر ضلعی انتظامیہ اور لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاڑکانہ کے نمائندوں کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جنہوں نے پیداواری صلاحیت اور منافع کی حوصلہ شکنی کرنے والے مختلف مسائل اور چیلنجز پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔

میسرز گلیکسی فریش،پروڈیوسز کراچی کے ذوالفقار مومن، عبد الرحیم خان سابق سینئر سائنسدان، ایوب زرعی وسائل مرکز فیصل آباد، عبدالکریم میمن ڈائریکٹر جنرل سندھ بلوچستان ٹی ڈی اے پی کراچی اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی سکھر نے حاضرین کو ٹی ڈی اے پی،وزارت تجارت اوربیرون ملک پاکستانی تجارتی مشنز کے مینڈیٹ اور کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

امرود کے کاشتکاروں نے کیڑے مار ادویات اور دیگر غیر موثر ہونے جیسے مسائل کی نشاندہی کی جس سے صرف پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن فصل کی مقدار اور معیار کے لحاظ سے پیداوار میں اضافہ نہیں ہوتا۔ صدر سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ نے مزید کہا کہ امرود کے گودے اور امرود کے اسکواش/جوس کے ایس ایم ایز کی کمی نے بھی مصنوعات پر الٹا اثر ڈالا ہے۔لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نے اظہار خیال کیا کہ کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ باقیات کی سطح اور مصنوعات کی کم شیلف لائف اس کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔