شراب کے نشے میں دھت اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا

گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کا حکم

جمعرات 6 فروری 2025 23:15

شراب کے نشے میں دھت اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)شراب کے نشے میں دھت اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ڈولفن اہلکار ارسلان کو ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر کے ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہلکار کو گرفتار کر کے میڈیکل کروایاگیا، رپورٹ میں شراب نوشی پائی گئی،تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :