بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایش کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف بر داری

جمعرات 6 فروری 2025 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا) کی تقریب حلف برداری فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی ،جس میں قمر زمان کائرہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں سابق ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عامر خان نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

محمد عقیل احمد اور سدرہ شان نائب صدور (مرد اور خواتین) کے طور پر حلف لیا۔ محمد آصف نے جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا جبکہ سمیرا سلیم اور ارسلان خورشید کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اختر زیب مہمند فنانس سیکرٹری، عامر شہزاد سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر اور سید انوار الحسن سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ اووا کی ایگزیکٹو باڈی میں سید آصف کمال، محمد مدثر، شکیل احمد صدیقی، محمد رفیع، عنصر احمد، علی رافع، لبنیٰ امجد، خدیجہ اشرف، نادیہ مختار، راجہ حامد نواز، محمد عمران اور صہیب قریشی شامل ہیں۔