
مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کی تقریب میں خطاب
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
10:48

(جاری ہے)
مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
آپس میں اتحاد و یگانت کو فروغ دینا چاہئے ۔پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاﺅ کرنا چاہیے۔ ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے۔ معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی۔ دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے انہوں نے اختتامی خطاب بھی کیا۔ ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین پی پی بلاول بھٹو خصوصی دعوت پر امریکا پہنچے تھے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس روایتی ناشتے میں دنیا بھر کے اہم سیاسی رہنما اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.