فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا

جمعہ 7 فروری 2025 11:36

فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔

جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے اویس مسیح کی بھتیجی(م) کو ملزمان رخسار وغیرہ،صدر کے علاقہ230ر۔

(جاری ہے)

ب کے عبدالستار کی بیٹی(ش) کو ملزمان شوکت وغیرہ،214رب ڈھڈی والا کے اشرف کی بیٹی(م) کو ملزمان انعام وغیرہ،لنڈیانوالہ کے علاقہ633گ۔

ب کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا جبکہ پریس مارکیٹ امین پور بازار میںکام کرنے والا نذر نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا،ملت ٹائون کے علاقہ102ر۔ب کے مبشر کا 17سالہ بیٹا عبدالحسیب،ڈرائی پورٹ کے رضوان کا بھائی اور چک جھمرہ کے علاقہ162ر۔ب کی نسیم بی بی کا خاوند طارق گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے،

متعلقہ عنوان :