سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم اور فخر زمان کو اننگز کا آغاز کرنے کا امکان ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 فروری 2025 16:50

سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2025ء ) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم اور فخر زمان کو اننگز کا آغاز کرنے کا امکان ہے۔
مڈل آرڈر میں کامران غلام، محمد رضوان، طیب طاہر، سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ کے شامل ہونے کی توقع ہے۔

بولنگ اٹیک میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں عثمان خان، سعود شکیل، محمد حسنین اور فہیم اشرف بھی شامل ہیں جنہیں بعد کے میچوں میں مواقع مل سکتے ہیں۔
ادھر جنوبی افریقہ کی ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن شروع کرنے سے پہلے آج آرام کرے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیم کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے ٹیم کے کمبی نیشن پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن اعتراف کیا کہ وہ سیریز میں صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔