Live Updates

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا

جمعہ 7 فروری 2025 19:11

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ کے پہلے روز قومی خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی ۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم اور حنیف ملک نے خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ سکلز کی ٹریننگ کرائی اور مفید مشورے دیئے۔ بائولنگ کوچ جنید خان نے کھلاڑیوں کو باؤلنگ سکلز جبکہ رمضان سالاچی نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ سکلز بہتر بنانے کی عملی مشقیں کرائیں۔ تربیتی کیمپ 28 فروری تک جاری رہے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات