جئیے بلوچ فٹبال کلب بیلہ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ینگ فٹبال کلب اوتھل کو شکست دے کر فائنل مقابلہ جیت لیا

جمعہ 7 فروری 2025 22:50

q لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء)ضلعی پولیس لسبیلہ کے تعاون سے جام محمد کمال فٹسال اسٹیڈیم اوتھل میں آل ڈسٹرکٹ شہدائے پولیس لسبیلہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جئیے بلوچ فٹبال کلب بیلا اور ینگ فٹبال کلب اوتھل کے درمیان کھیلا گیا جو کہ جئیے بلوچ فٹبال کلب بیلہ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ینگ فٹبال کلب اوتھل کو شکست دے کر فائنل مقابلہ جیت لیا ٹورنامنٹ تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن(ر) نوید عالم تھے فائنل تقریب میں جام محمد فٹسال گرانڈ میں مہمانوں کی گیلری میں معروف قبائلی شخصیت چیف ٹرائیبل وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ ،پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے میجر غلام مصطفی کیعلاوہ تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک ہوء اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے روایتی اجرکوں کا تحفہ اور مہمانوں کو شیلڈ دی گئی مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 25 ہزار روپے اور ونر ٹیم کے لیے 15ہزار اور انر ٹیم کے لیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کی طرف سے ونر ٹیم کے لیے 20 ہزار اور انر ٹیم کے لیے 10 ہزار اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے بھی 10 ہزار روپے نقد دیے فائنل تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے پروگرام کے انعقاد سے نوجوان نسل کو برائی اور منشیات کے استعمال سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ پولیس کے شہدا کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ایک بہترین پروگرام کا ارینج کیا اور اس پروگرام کو آرگنائزر ٹورنامنٹ نزیر احمد شاہک ،سماجی رہنما محمد رمضان جاموٹ،محمد ابراہیم جاموٹ ،اور ان کی ٹیم نے کافی محنت و جدوجہد کر کے اس پروگرام کو کامیاب کیا اور اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کا سہرہ ارگنائزر نزیر احمد شاہوک اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تعالی آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔