آصف باجوہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر پی ایچ ایف صدر و سیکرٹری جنرل، ہاکی اولمپینز سمیت ہاکی فیملی کی جانب سے اظہار تعزیت

ہفتہ 8 فروری 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپین محمد آصف باجوہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی ،اولمپین قاسم ضیاء ، اولمپین چوہدری اختر رسول،اولمپین اصلاح الدین، اولمپین شہباز احمد سینئر،اولمپین قمر ابراہیم،ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، اولمپین خالد حمید، اولمپین خواجہ جنید، اولمپین ملک شفقت،اولمپین شکیل عباسی، اولمپین ذیشان اشرف، اولمپین شیخ عثمان، اولمپین دانش کلیم ،اولمپین انجم سعید، اولمپین سمیر حسین ،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید امین ،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں زاہد سمیت دیگر ہاکی اولمپینز و سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

اولمپین آصف باجوہ کی والدہ کو سیالکوٹ کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اولمپینز ،سیاسی و سماجی شخصیت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔